۔۔ media control ki koshish ki jaarhi hai

میڈیا کنٹرول کی کوشش کی جارہی ہے، مطیع اللہ جان

سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں کہا کہ الیکشن سے پہلے میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جو کہنا ہے لکھ کر دیں زبانی بات نہیں سنیں گے۔سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ میں شامل ہیں،سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے ایف آئی اے نوٹسز پر کارروائی الیکشن کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا کردی،مطیع اللہ جان کا کہناتھا کہ الیکشن سے پہلے میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جو کہنا ہے لکھ کر دیں زبانی بات نہیں سنیں گے،مطیع اللہ جان نے کہاکہ اداروں کو جلدی کس بات کی ہے الیکشن کے بعد ہمیں بلا لیں،الیکشن ایک اہم موقع ہے،7دن کی بات ہے الیکشن کے بعد بھی ہو سکتا ہے،میڈیا کے لوگوں کو کنٹرول کرنے کیلئے یہ کیا جارہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں