میڈیا ا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس گزشتہ روز صدر عدنان شوکت کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان، فنانس سیکرٹری خرم علی، نائب صدر خاقان متین، گورننگ باڈی ممبران فاروق سعید، وحید توفیق، آصف کھوکھر سمیت سینئر رہنمامشتاق خان، اصغر خان، جاوید اقبال، محمد عزیز ،فرخ بھٹہ و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں تنظیمی امور پر مشاورت کے بعد چیئرمین اور سپریم کونسل ممبران کا انتخاب کیا گیا۔ متفقہ طور پر محمد طاہر (جی ایم پریس روزنامہ ایکسپریس) کو چیئرمین منتخب کیا گیا جبکہ سپریم کونسل کے ارکان میں اعجاز رسول (روزنامہ جنگ)، محبوب الٰہی ( ٹی وی ٹودے) اور عمر ریاض(اے آر وائی)شامل ہیں۔۔اس موقع پر چیئرمین محمد طاہر اور سپریم کونسل ممبر اعجاز رسول نے حلف اٹھایا۔ اجلاس کے دوران تنظیمی مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ایگزیکٹو ، گورننگ باڈی اور سینئر رہنماﺅں نے نومنتخب چیئرمین اور سپریم کونسل ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
