کراچی یونین آف دستور نے نیوز ون، بول ٹی وی ، آج ٹی وی اور چینل 5 سمیت مختلف میڈیا ہاؤسز میں تنخواہوں کی تاخیر سے ادائیگیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے صحافیوں کو ہر ماہ تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ، کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چودھری اور سیکرٹری ریحان خان چشتی نے اپنے بیان میں صحافیوں کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی شدید مذمت کی ، کے یوجے دستور کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ سرکاری اشتہارات کی مد میں بھاری رقوم ملنے اوربڑھتے منافع کے باجود تنخواہیں میں تاخیر انتہائی افسوناک ہے ، روز بروز بڑھتی مہنگائی اور کئی برس سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے باعث صحافی پہلے ہی گزربسر مشکل سے کررہے ہیں ایسے میں میڈیا اداروں کی جانب سے تنخواہوں میں تاخیر ، طبی سہولتوں اور دیگر مراعات کا خاتمہ کرنا صحافیوں کیلئے دہری اذیت کا باعث بن رہا ہے ، کے یوجے دستور کے رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ چینلز مالکان اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ممکن بنائے بصورت دیگر کے یو جے دستور چینلز کے دفاتر کے سامنے مظاہرے سمیت ہر قسم کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
