میٹروون کااینکرپرسن فائرنگ سے شدید زخمی۔۔

کراچی ملیر کالا بورڈ کے قریب فائرنگ سے صحافی امتیاز میر زخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد نے کی اور فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ امتیاز میر کے سینے اور چہرے پر گولی لگی ہے، واقعہ کی جگہ سے گولیوں کے 2 خول ملے ہیں۔دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے  کالا بورڈ ملیر میں میٹرو ٹی وی کے اینکر پرسن امتیاز میر پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔۔ اور اینکرپرسن پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔۔ وزیرداخلہ سندھ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔۔ وزیرداخلہ کی ہدایت پر پولیس کو واقعہ کے محرکات سامنے لانے کا کہاگیا ہے۔ ضیاالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کہ ۔۔صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ امتیاز میر کے بھائی کے بیان کے مطابق انہوں نے ملزمان کو پہچان لیا تھا اور حملہ ذاتی تشمنی کی بنیاد پر کیا گیا۔ ابھی تک امتیاز میر صاحب کا اپنا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں