اداکارہ اور مصنفہ میرا سیٹھی نے کہا ہے کہ ’میرا جسم، میری مرضی‘ کا مطلب فحاشی پھیلانا نہیں بلکہ خواتین کے حقوق کی وضاحت ہے۔میرا سیٹھی نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ’میرا جسم، میری مرضی‘ کے نعرے کا مطلب سمجھایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر سال جب عورت مارچ منعقد ہوتا ہے، تو اس نعرے پر ایک بحث شروع ہوجاتی ہے۔میرا سیٹھی کے مطابق اس نعرے کو اکثر غلط سمجھا جاتا ہے اور جان بوجھ کر غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نعرہ نہ تو فحاشی کی ترویج ہے اور نہ ہی بغاوت کا پیغام بلکہ یہ خواتین کی جسمانی خودمختاری اور اپنی زندگی سے متعلق فیصلے کرنے کے حق کی نمائندگی کرتا ہے۔میرا سیٹھی نے وضاحت کی کہ ’میرا جسم، میری مرضی‘ دراصل رضامندی، خود ارادیت اور تشدد سے آزادی کا مطالبہ ہے۔ان کے مطابق اس نعرے کا مطلب یہ ہے کہ خواتین کو ’نہ‘ کہنے کا حق حاصل ہونا چاہیے اور انہیں شادی، ولادت یا ذاتی تحفظ جیسے معاملات میں اپنے جسم پر مکمل اختیار حاصل ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے قدامت پسند عناصر اس پیغام کو اکثر توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ایسا تاثر دیا جاتا ہے کہ جیسے خواتین سماجی اقدار کو چیلنج کررہی ہیں جب کہ حقیقت میں یہ نعرہ بنیادی انسانی حقوق کی بات کرتا ہے۔
میراجسم میری مرضی کا مطلب فحاشی پھیلانا نہیں، میراسیٹھی۔۔
Facebook Comments
