ary ke reporter par fard jurm aaid

ملازمین کی اکثریت تنخواہوں سے محروم۔۔

اے آر وائی  نیوز میں ملازمین کی اکثریت فروری کی تنخواہ سے تاحال محروم ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اے آر وائی نیوز میں کارکنان تنخواہ کے لیے پریشان ہیں ۔۔رمضان المبارک کے باوجود آدھے سے زیادہ کارکنوں کو تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکتی ہیں ۔ پپو کے مطابق پی ایس ایل میں کراچی کنگز پر کروڑوں روپے خرچ کرنے اور جیتو پاکستان میں فری سونا بانٹنے  اورموٹر سائیکلیں دینے والی اےآر وائی نیوز کے انتظامیہ اپنے کارکنوں کو رمضان المبارک میں بھی  تنخواہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے کارکنان شدید پریشان ہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ہفتے قبل چینل میں ایک لاکھ سے کم تنخواہوں والوں کو تنخواہیں ادا کردی گئی تھیں، لیکن اس کے بعد سے کسی کو تنخواہ نہیں دی گئی، ایک لاکھ سے زائد تنخواہ والے ملازمین  منتظر ہیں کہ انہیں فروری کی تنخواہ ملے تو وہ اپنے گھر کے معاملات درست طریقے سے چلاسکیں۔۔ان ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک طرف رمضان المبارک  میں ہونے والے دگنے  خرچے اور دوسری طرف عید سر پر ہے جس کی تیاریاں پہلے سے کرنی ہوتی ہے لیکن پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کارکنان ان کے اہل خانہ ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔۔پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ باقی رہ جانے والوں کی آج تنخواہ ملنے کے قوی امکانات ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں