مساج سینٹر کی خبر نشر کرنے پر تھانیدار کی  کرائم رپورٹر سے بدسلوکی

لاہور کے علاقے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں مبینہ طور پر غیرقانونی مساج سینٹر کی خبر نشر کرنے پر ایس ایچ او نصیر آباد برہم ہو گیا۔ سینئر کرائم رپورٹر سیون نیوز ملک وقاص کے مطابق انہوں نے اپنے صحافتی فرائض کے تحت تھانہ کی حدود میں جاری غیرقانونی سرگرمی کی نشاندہی کی، جس پر ایس ایچ او نے فون پر نازیبا اور غلیظ زبان استعمال کی۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کا رویہ نہ صرف صحافتی آزادی کے منافی ہے بلکہ پولیس کے ادارے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ صحافی برادری کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔اس واقعے پر صحافی تنظیموں اور میڈیا اداروں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے اس طرح کا رویہ اپنایا گیا تو یہ آزادیٔ صحافت پر حملہ تصور کیا جائے گا۔صحافی حلقوں نے اعلیٰ پولیس افسران اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری انکوائری کروائی جائے اور ذمہ دار اہلکار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ صحافی بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں