محبت میں کبھی کسی کو دھوکانہیں دیا، عمران اشرف۔۔

اداکار و ٹی وی میزبان عمران اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے محبت میں کبھی کسی کو دھوکا نہیں دیا۔عمران اشرف نے حال ہی میں اپنے ٹی وی شو ’مذاق رات‘ میں ایک موقع پر بات کرتے ہوئے محبت میں اپنے مخلص رہنے کا دعویٰ کیا۔پروگرام کے دوران ایک مہمان نے جب عمران اشرف سے پوچھا کہ انہوں نے کسی کو محبت میں کتنی بار دھوکا دیا؟ یا وہ کتنی بار کسی سے مخلص نہیں رہے؟اس پر عمران اشرف نے دو ٹوک الفاظ میں بولا کہ انہوں نے ایک بار بھی کسی کے ساتھ غلط نہیں کیا، انہوں نے کبھی کسی کو محبت میں دھوکا نہیں دیا۔ٹی وی میزبان نے کہا کہ زندگی نے کبھی انہیں موقع نہیں دیا کہ وہ محبت میں دھوکے کرتے رہتے یا کسی کے ساتھ غلط کرتے۔اداکار کا کہنا تھا کہ اب تو وہ بالکل بھی ایسا نہیں کر سکتے، وہ کسی کو محبت میں دھوکا نہیں دے سکتے، کیوں کہ اب وہ صاحب اولاد ہیں۔عمران اشرف نے مزید کہا کہ اب چوں کہ وہ صاحب اولاد ہیں، اس لیے وہ کسی کو دھوکا نہیں دیں گے، کیوں کہ اگر انہوں نے کسی کے ساتھ غلط کیا تو آنے والے وقت میں ان کی اولاد کے ساتھ بھی غلط ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ عمران اشرف نے سابق ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔بیٹے کی پیدائش کے دو سال بعد دونوں کے درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی اور طلاق کے تقریبا ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی تھی۔پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد تاحال عمران اشرف نے دوسری شادی نہیں کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں