مجھ پر غداری کا مقدمہ بھی بن گیا،صحافی کا انکشاف۔۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی شاکر محمود اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ بن گیا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر تفصیل میں شاکر محمود اعوان لکھتے ہیں کہ ۔۔‏غداری کا مقدمہ بھی بن گیا۔۔۔‏گزشتہ 2 برس سے‏میرے لیے زمین تنگ کی جا رہی ہے۔‏سب سے پہلے‏مجھ سے میرا روزگار چھینا گیا۔‏میری آواز بند کرنے کے لیے‏میرا یوٹیوب چینل بند کروایا گیا۔‏پھر ایک دن‏مجھے اغواء کیا گیا۔‏اس اغواء کے دوران جو کچھ ہوا‏اگر وہ میں بیان کر دوں‏تو شاید دوبارہ اغواء ہو جاؤں۔‏اس کے بعد‏میرے خلاف پنجاب کالج کا‏ایک جھوٹا، من گھڑت مقدمہ درج کیا گیا۔‏میرے بنک اکاؤنٹس بلاک ہیں،‏میرا شناختی کارڈ بلاک ہے،‏میرے نام پر جاری سمیں بلاک ہیں،‏اور میرا نام ا‏سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔‏میں نہ سفر کر سکتا ہوں،‏نہ کام،‏نہ اپنی شناخت استعمال کر سکتا ہوں۔‏اور اب‏اب مجھ پر غداری کا مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں