معروف گلوکارہ و اداکارہ ہ حدیقہ کیانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے طلاق اپنے گود لئے بیٹے کیلئے لی تھی۔اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے شادی کی اور اس ہی کی خاطر شوہر سے طلاق بھی لے لی، جس کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2005 کے خوفناک زلزلے کے دوران انہوں نے ایدھی فاونڈیشن سے ایک بچہ گود لیا تھا جس کا نام انہوں نے نادعلی رکھا۔حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ بچے کو گود لینا ان کی زندگی کا سب سے حسین تجربہ تھا اور وہ اپنے بیٹے کے لیے بہت حساس ہیں۔ ناد علی کی پرورش میں کوئی کمی نہ رہے اور اسے باپ کا پیار دینے کے لیے انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک برطانوی تاجر سے شادی کرلی۔گلوکارہ کا شادی کرنے کا مقصد بیٹے کو باپ کا پیار دینا تھا لیکن بدقسمتی سے ان کی توقعات پوری نہیں ہوسکیں، جس کے باعث انہوں نے شوہر سے خلع لے لی اور اب وہ بیٹے کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔