لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جرنلسٹ کنونشن

رپورٹ:نشیدآفاقی

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے یوتھ افئیرز سندھ ڈاکٹر فہد شفیق نے کہا ہے کہ صحافی ملک و قوم کی نظریں اور کان ہیں، ان کے مسائل کے حل کے بغیر شفاف اور ذمہ دارانہ صحافت کا فروغ ممکن نہیں۔” انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ اور ان کے پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے کے لیے مربوط پالیسی پر فوری عملدرآمد ضروری ہے ہم صحافیوں کو ہر ممکن سہولتیں دلوائیں گے انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب ہے یہ ایپلیکیشن اے آئی بیسڈ ہے آئی او ایس اور اینڈرائڈ دونوں پر یہ ایپلیکیشن موجود ہے اس کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے لیے سہولتوں کو تلاش کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جرنلسٹ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  کیاانہوں نے کہا کہ اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنے لیے سہولتوں کو تلاش کریں ہم لیپ ٹاپ بھی دے رہے ہیں 75 لاکھ روپے  تک کا قرضہ دیا جا رہا ہے اور انٹرن شپ کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایمپلائمنٹ کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جس کے ذریعے نیشنلی اور انٹرنیشنلی ایمپلائمنٹ جنریٹ ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم یوتھ ٹریننگ بھی کراتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اتنی ساری سہولت کی چیزیں ہیں کہ   آپ وہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے  انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ لبرا کی پوری ٹیم ہمارے پاس آئے ہم ان کو پریزنٹیشن دیں گے میں چاہتا ہوں کہ اس اچھے پروگرام کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے  قبل ازیں لبرا کے صدر تنویر سید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے تحت اب تک متعدد  کامیاب پروگرام منعقد ہو چکے ہیں سب سے اہم پروگرام مزار قائد پر حاضری کا تھا جس میں 30 سے زائد ممبران نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی کوششوں کے بعد وہاں حاضری کی اجازت لی تھی ہمارے پلیٹ فارم پر سینیئر صحافی موجود ہیں مگر جب بڑی تعداد میں ہمارے ممبران ہو جائیں گے تو ہم ان کی اسکروٹنی بھی کریں گے ہم نے ان سب سے فارم بھی  بھروائے ہیں لہذا اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم پر کوئی غیر صحافی موجود ہو انہوں نے کہا کہ صحافت کی آڑ میں کرائم کرنے والوں کی ہم ہمیشہ سے مذمت کرتے آئے ہیں صاف ستھری صحافت کا فروغ ہمارا عزم ہے اسی لیے جوق در جوق صحافی ہمارے ممبر بن رہے ہیں اس پلیٹ فارم کا مقصد صحافیوں کی فلاح و بہبود ہے انشاء اللہ اس حوالے سے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا  ، لبرا کے سرپرست اعلیٰ شہزاد چغتائی  نے کہا کہ یہ اجتماع صرف تقریریں کرنے کے لیے نہیں بلکہ عملی اقدامات کا نقطہ آغاز ہے۔ سینئر صحافی فیصل راجپوت نے اپنے خطاب میں بتایا کہ جب میں دل کے عارضے میں مبتلا اسپتال میں داخل ہوا تو میرے دل کے آپریشن کے وقت میرے ساتھ ہمدردی اور میری ڈھارس کے لیے (LBRA) اسپتال میں موجود رہی، اس میں کوئی شک نہیں کہ لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن واقعی صحافیوں کی ہمدرد اور نمائندہ جماعت ہے۔  کنونشن کے شرکاء  نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے لیے جامع تحفظ کا قانون فوری طور پر نافذ کیا جائے، پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع بڑھائے جائیں، اور میڈیا مالکان کو صحافیوں کے معاشی حقوق دینے پر آمادہ کیا جائے۔ کراچی کے بلدیاتی مسائل پر خصوصی مکالمے میں شہر کی ٹرانسپورٹ، پانی، صفائی اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی میں میڈیا کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیاکنونشن میں بڑی تعداد میں صحافیوں اور    الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ا افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی کنونشن کا نظم و ضبط مثالی رہا اور بنیادی طور پر لبرا کے کنونشن کو کامیاب ترین کنونشن قرار دیا جا سکتا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیئر صحافی امتیاز خان فاران نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم جہاں کراچی پر تنقید کرتے ہیں کراچی کے اداروں پر تنقید کرتے ہیں وہیں کراچی کا اچھا چہرہ بھی ہمیں دکھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ملک کی اہم ترین شخصیات رہتی ہیں جیسے ٓاپ ڈاکٹر ادیب رضوی کو ہائی لائٹ کریں آپ انڈس ہاسپٹل کو ہائی لائٹ کریں ایس آئی یو ٹی کو ہائی لائٹ کریں  جاوید میاداد کو ہائی لائٹ کر یں  کراچی کا  اچھا چہرہ دکھائیں یہی نہیں ہے کہ کراچی میں صرف سڑکوں پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں سڑکیں تباہ ہیں بلکہ یہاں اچھے لوگ بھی موجود ہیں جو اچھا کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافی کا بھی احتساب ہونا چاہیے اور یہ بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا فرض ہے کہ وہ ایک دوسرے کو سپورٹ کریں اور جب بھی آپ کا کوئی ساتھی صحافی مشکل کا شکار ہو تو اس کے ساتھ کھڑے ہوں اس کی بھرپور حمایت کریں اسی طریقے سے جس طرح سے ہم اسلم شاہ کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آج اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ان کی ضمانت ہو گئی ہے اور  یہ ہمارے لیے ایک ٹیسٹ کیس کی حیثیت رکھتا ہے انشاء اللہ تعالی آئندہ  اس قسم کی صورتحال  سے نمٹنے کے لیے صحافی پوری طرح سے تیار ہیں اور جو افسران بدعنوانی میں ملوث ہیں اور وہ صحافیوں کو خبر لگانے سے روکنا چاہتے ہیں  ہم ان کے خلاف گھیرا تنگ کریں گے اور مثبت صحافت کو فروغ دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم مالکان کی حمایت میں بھی مظاہرے کرتے ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ  ان اداروں میں ہزاروں لوگ کام کرتے ہیں  اسی وجہ سے ہم صحافیوں  کے روزگار کو تحفظ دینے کے لیے مالکان کا ساتھ دیتے ہیں اور ان کے لیے ا مظاہرے کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مادر پدرآزاد صحافت کی  ہرگز بھی اجازت نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ جب بھی مجھے موقع ملتا ہے تو میں ہر یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرتا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جو بھی یوٹیوب پر کام کر رہے ہیں ان چینلز کو سبسکرائب کریں تاکہ وہ جلد از جلد مونو ٹائز ہوں اور ان کے لیے  آمدنی کے ذرائع پیدا ہوں انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر حالات و واقعات کی روشنی میں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ صحافی خود ہی اپنے لیے روزگار کے اسباب پیدا کریں اور اس کے لیے سوشل میڈیا سے بہتر اور کوئی ذریعہ نہیں ہو سکتا اور یہ اسی وقت ہو سکتا ہے کہ جب ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیں ایک دوسرے کے کام کو  آگے بڑھائیں  جب تک ہم ایک دوسرے کو سپورٹ نہیں کریں گے اسوقت تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ہے۔۔

 چینل 5  کے سی ای او خالد آرائیں نے کہا کہ رکاوٹیں تو ہر کام میں آتی ہیں اسی طرح صحافت کے میدان میں بھی رکاوٹیں آ رہی ہیں لیکن ہم اپنے اتحاد کے ذریعے ان رکاوٹوں کو دور کریں گے اور تمام معاملات کو حل کریں گے انہوں نے کہا کہ میٹرو ون چینل نے نرسری کا کردار ادا کیا وہاں سے صحافیوں نے بہت ساری چیزیں سیکھ کر بڑے اداروں میں کام کرنا شروع کیا اور آج وہ  مشہور صحافی بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینل میں  فرعون بیٹھے ہیں مگر اس کے باوجود لوگوں کا کام بولتا ہے جو لوگ کام اچھا کرتے ہیں  ان کو کام کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ لوکل باڈیز کی رپورٹنگ کرنے والے بنیادی کام کر رہے ہیں یہ سب سے اہم صحافت  ہے انہوں نے کہا گلی محلے کی خبریں بنانا دراصل صحافت کی شہہ  رگ ہے انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں اپنا اتحاد برقرار رکھیں اور مثبت صحافت کو فروخت دیں اس موقع پر چینل فائیو کے بیورو چیف کامران زہری نے بھی خطاب کیا  کنونشن میں لبرا کے  صدرتنویر سید کے ساتھ ساتھ سرپرست اعلی سینیئر صحا فی شہزاد چغتائی اور سینیئر صحافی اور لبرا کے چیئرمین ندیم صدیقی جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ بھی بھرپور انداز میں سرگم نظر آئے اسی کے ساتھ سیکرٹری اطلاعات رضوان جلالی بھی متحرک رہے۔ اس موقع پر سابق ڈی جی کے ڈی نوید انور،کے ڈی اے لیبر یونین یونٹ کے چیف  سید عمران جعفری،محمد عبدالمعروف ،پیپلزلیبر بیوروکے جنرل سیکریٹری محمد اشرف، سمیت دیگر مزدور رہنما عمر شاہ، عبدالمتین بھی موجود تھے، کنونشن میں سینئر صحافی و ملک کے معروف دستاویزی فلم ساز ادارے “دی امیجز پاکستان پروڈکشن” کے سی ای او شہزاد علی شاہ، چینل فائیو کے کامران زہری، سندھ اسمبلی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عارف ہاشمی، سینئر صحافی جہانگیر سید، سانول شیخ، میٹرو نیوز چینل کے امیر حیدر چانڈیو، تحسین عباسی،عدنان غوری،اسلم خان، محمود الحسن، اسد اللہ صدیقی،تحسین کمال، اعجاز لودھی، فاضل، محمداشتیاق، عدیل احمد، محمد نعیم بیگ،ملک منور،فرحان ہاشمی، اسد ملک، محمد ناصر، فوٹو جرنلسٹ ابوالحسن،محمد جنید، وقار چوہان، جبکہ لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے تمام اراکین و عہدیداران نے بھی کنونشن کے اجتماع میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں