لاہور کے صحافی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل۔۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی شاکر محمود اعوان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرلیا گیا۔ شاکر محمود اعوان کو کچھ عرصہ پہلے ایک معروف نجی نیوز چینل سے نوکری سے بھی نکلوایا گیا تھا۔۔ شاکرمحمود اعوان نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے کہ آہ یہ کیسا دستور ہے میرے وطن کا؟ جہاں وفاداری پہ بھی غداری کا الزام لگتا ہے۔۔آج وزارت داخلہ نے مجھے خط بھیجا۔۔۔ خط جس میں میرا نام فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل کرنے کی نوید سنائی گئی ہے ۔۔میں حیران ہوں۔۔۔ کیا صحافت جرم ہے؟ کیا عوام کی آواز بننا گناہ ہے؟ کیا آئینہ دکھانے والا دشمن ہوتا ہے؟ اب میں دہشت گرد ٹھہرا۔۔۔ کیونکہ میں نے سچ کہا! کیونکہ میں نے غریب کی چیخیں سنائیں کیونکہ میں نے حکمرانوں کو آئینہ دکھایا۔۔یہ ملک وہ ہے جہاں قلم سے لکھنے والا دشمن قرار پاتاہے ۔۔۔ اور ظلم کرنے والا محافظ۔۔یہ وہ دھرتی ہے جہاں جو سچ بولے، وہ غدار جو حق لکھے، وہ دہشت گرد۔لیکن یاد رکھو! میری آواز قید نہیں ہوگی میرا قلم رکے گا نہیں اور دفن نہیں ہو سکتا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں