saat samandar paar dosto ke naam

لاہور کے صحافیوں کے محسن وزرائے اعلیٰ

تحریر: امجد عثمانی۔۔

فواد چودھری۔۔۔۔لگتا ہے پرویز الہی نے موصوف بارے جو کہا تھا درست ہی کہا تھا۔۔

سب سے زیادہ جماعتیں بدلنے والے نام نہاد سیاست دان فواد چودھری پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کے قیام پرآگ بگولہ ہیں۔۔۔۔۔اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے صحافیوں کے رہائشی منصوبے کو احمقانہ منصوبہ قرار دیا ہے۔۔۔۔۔بزرگ بزرگ ہی ہوتے ہیں۔۔۔۔میرے خیال میں پنجاب کے سابق وزیر اعلی جناب پرویز الہی نے موصوف کے بارے میں کسی ٹیلی فونک کال میں جو کہا تھا درست ہی کہا تھا ۔۔۔۔انہوں نے تبرا کہہ کر بتایا تھا کہ کپتان کے گوڈوں میں یہ صاحب ہی بیٹھے ہیں۔۔۔۔۔فواد چودھری ایسے بے دماغ آدمی کو خبر ہو کہ لاہور کے صحافیوں کے پہلے محسن سابق وزیر اعلی پنجاب جناب غلام حیدر وائیں مرحوم ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں صحافیوں کو لاہور پریس کلب کے لیے شملہ پہاڑی پر جگہ دی اور اس کی تعمیر کے لیے فنڈز بھی ۔۔۔۔جی ہاں وہی لاہور پریس کلب جہاں فواد چودھری ایسے بزدل مشکل وقت میں آکر دہائیاں دیتے ہیں۔۔۔۔لاہور کے صحافیوں کے دوسرے محسن جناب پرویز الہی ہیں کہ جنہوں اپنی وزارت اعلی میں چند صحافیوں میں پلاٹوں کی  بندر بانٹ کے بجائے صحافیوں کے لیے منفرد منصوبہ لانچ کیا اور وہ منصوبہ تھا صحافی کالونی کا ۔۔۔انہوں نے پنجاب اسمبلی سے قانون سازی کے ذریعے پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فائونڈیشن کے نام سے ادارہ بنایا اور پھر لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں صحافی کالونیاں بنا بلا تفریق صحافیوں کو پلاٹس دیے ۔۔۔۔لاہور صحافی کالونی میں بارہ سو صحافیوں کو میرٹ پر پلاٹس ملے۔۔۔۔پنجاب کی موجودہ وزیر اعلی محترمہ مریم نواز شریف نے اس منصوبے کو آگے بڑھایا اور پرویز الہی سے دو گنا بڑا منصوبہ لانچ کیا جو اپنی مثال آپ ہے ۔۔۔یعنی صحافی کالونی کا فیز ٹو جہاں لاہور پریس کلب کے ممبران سمیت  لاہور کے 3200صحافیوں کو پلاٹس دیے جا رہے ہیں ۔۔۔۔فواد چودھری کی ذہنی حالت کا اندازہ لگائیے کہ انہوں نے ایسے منصوبے شروع نہ کرنے پر  بزدار کو  مریم نواز سے زیادہ ذمہ دار اور لائق قرار دیا ہے۔۔۔وہی بزدار جس نےلاہور پریس کلب کی گرانٹ بڑھانے کے بجائے کم کردی ۔۔۔۔پریس کلب کیا پورے پنجاب کا کباڑہ کردیا اور پھر فواد چودھری کی طرح وعدہ معاف گواہ بن گئے ۔۔۔۔شومئی قسمت کہ فواد چودھری اپنے ایسے بے دماغ کا موازنہ مریم نواز سے کر رہے ہیں۔۔۔۔بزدار ایسے گھگو گھوڑے کا مریم نواز۔۔۔پرویز الہی اور غلام حیدر وائیں سے کیا تقابل ۔۔۔۔یہ تینوں وزرائے اعلی لاہور کے صحافیوں کے محسن ہیں اور  اپنے منصوبوں کی صورت زندہ رہیں گے جبکہ فواد چودھری کے ممدوح  قصہ پارینہ بن چکے۔۔۔۔۔!!!!

پس تحریر۔۔۔۔سنئیر صحافی جناب سعید اختر نے یاد دلایا کہ لاہور میں صحافیوں کو سب سے پہلے بھٹو دور میں صحافی اور دانشور وزیر اعلیٰ حنیف رامے نے علامہ اقبال ٹاؤن میں پلاٹ دئیے تھے ۔ پرویز الٰہی  صحافیوں کوپلاٹ دینے والے دوسرے وزیر اعلیٰ ہیں(امجد عثمانی)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں