لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدرافضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز،جنرل سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے حکومت پاکستان کی جانب سے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ تیرہ مرتبہ ووٹرز کے اعتماد سے لاہور پریس کلب کے صدر بننے والے ارشد انصاری کا نام لاہور اور ملکی صحافت میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، ارشد انصاری کی صحافی برادری کے لئے خدمات گرا ںقدرہیں اور لاہور کے صحافیوں کے لئے فلاحی رہائشی منصوبوں سے لے کر پریس کلب میں بہترین منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے جبکہ بطور صحافی بھی تیس برس سے صحافت سے منسلک ہیں گورننگ باڈی ارکان نے صدر ارشد انصاری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمغہ امتیاز لاہور پریس کلب کے لئے اعزاز ہے جو آپ کی انتھک محنت کی وجہ سے ہے اور اپ نے ہمیشہ زاتی مفاد سے بڑھ کر صحافی برادری کی خدمت کی ہے ،اپ کا یہ اعزاز لاہور پریس کلب کے ہر صحافی کا اعزاز ہے اور گورننگ باڈی جلد ہی اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتما م کرے گی۔
