lahore press club ki achanak biryani

لاہور پریس کلب مالی مشکلات سے نکل گیا، گورننگ باڈی کا اجلاس۔۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جو ائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز ، عمران شیخ را نا شہزاد، اعجاز مرزا ،محسن بلال، عالیہ خان ، فاطمہ مختار، عابد حسین اور سید بدر سعید نے شرکت کی۔ اجلاس کی ابتداء تلاوت قرآن پاک سے کی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری زاہد عابد نے اجلاس کا ایجنڈا بیان کیا اور گورننگ باڈی کو کلب سولر منصوبے کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ صدر ارشد ار نصاری نے اجلاس میں بتایا کہ رواں برس پریس کلب کو مالی مشکلات سے نکال لیا گیا ہے جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے اور سولر منصوبہ کی تکمیل ایک بڑا سنگ میل ہے انہوں نے کہا کہ یہ کام گورننگ باڈی کے تمام ارکان کے تعاون سے ممکن ہو سکا۔ صدر ارشد انصاری نے کہا کہ متعدد مرتبہ گورننگ باڈی میں رہ چکا ہوں لیکن یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ موجودہ گورننگ باڈی کے دور میں بہترین کام ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک بلاک کا 17 سالہ پرانا مسئلہ حل کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں ، ترقیاتی کاموں کے لئے متعلقہ مجھے اپنا کام شروع کر چکے ہیں جبکہ پلاٹوں کی ڈیمار کیشن کا کام بھی آئندہ ہفتے شروع کر رہے ہیں جو کہ ایک بلاک الائٹر کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ فیز ٹو صحافی کالونی کے حوالے سے صد رار شد انصاری نے بتایا کہ حکومت پنجاب اس بات اتفاق کر چکی ہے کہ فیز ٹو پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ کے تحت بنے گا جس میں پریس کلب کے ایسے تمام کونسل ممبران جن کو پہلے پلاٹ نہیں ملے ان کو پلاٹ ملیں گے اور فیز ٹو کیلئے حکومت پنجاب جلد ہی اشتہار دیگی اور ایسے تمام کونسل ممبران جن کے نام روڈ منصوبے میں نہیں آسکے وہ اشتہار کے بعد درخواست دے سکیں گے اور ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ اب تک کے تمام کونسل ممبران کو پلاٹ مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تا حال پلاٹ کے سائز کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہے، درخواستوں کی وصولی کے بعد گنجائش کے مطابق پلاٹ کے سائز کا تعین ہوگا تاہم یہ بات یقینی ہے کہ فیز ٹو کے تمام پلاٹ کا سائز ایک جیسا ہی ہوگا۔ گورننگ باڈی ممبران نے تجویز دی کہ فیز ٹو کے جو ممبران فوت ہو چکے ہیں انکی بیوگان کو بھی فیز ٹو میں ایڈجسٹ کیا جائے ، جس پر اتفاق پایا گیا۔ صدر ارشد انصاری نے مزید بتایا کہ صحافی کالونی فیرون کی زمین کے انتقال کا معاملہ بھی چند روز میں حل ہو جائے گا اور اس سلسلے میں مثبت پیش رفت ہو چکی ہے۔۔ گورننگ باڈی اجلاس میں کلب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی بھی متفقہ منظوری دی گئی جس کا اطلاق ماہ اکتوبر کی تنخواہ سے کیا جا رہا ہے جبکہ سال 2018ء کی بقایا جات تنخواہوں میں سے بھی دو اقساط میں ایک تنخواہ دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صدر ارشد انصاری نے تائب صدر امجد عثمانی کی جانب سے لائبریری کے حوالے سے کئے جانے والے کام کو سراہا جبکہ مبر گورننگ باڈی اعجاز مرزا نے کلب مسائل کے حل کیلئےصدر ارشد انصاری کی کاوشوں کو سراہا اور صدر ارشد انصاری کو گورننگ باڈی کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں