لاہور پریس کلب کے انتخابات میں جر نلسٹ پینل کے امیدوار ارشد انصاری 14 ویں مرتبہ صدر منتخب ہوگئے۔انہوں نے 1283 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل پائنیئر گروپ کے اعظم چوہدری 711 ووٹ لے سکے۔ جرنلسٹ پینل نے دیگر تمام سیٹوں پر کلین سویپ کیا ،نائب صدر کی صرف ایک سیٹ پائنیئر گروپ کی امیدوار ناصرہ عتیق جیتنے میں کامیاب رہیں۔سلمان قریشی 1125 ووپ لیکر سینئر نائب صدر،افضال طالب 1059 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری ،عمران شیخ 1002 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری ،سالک نواز 1035 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری اور مدیحہ الماس 986 ووٹ لیکر نائب صدر بننے میں کامیاب ہوگئیں۔گورنننگ باڈی کے کامیاب ہونے والے 9افراد میں سید سجاد کاظمی،اسد محمود گڈو،خواجہ سرمد فرخ،الفت حسین مغل،ایم احمد رضا،سید بدر سعید،ظہیر شیخ،کامران خان،رابعہ عظمت ، اقلیتی نشست پر آشر جان شامل ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق, وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری اورسپیکر ملک محمد احمد خان نے نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے، جو پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ اور صحافیوں کی یکجہتی کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔دوسری جانب پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے لاہور پریس کلب کے الیکشن میں جرنلسٹ گروپ کے کلین سویپ کرنے اور چودویں بار صدر منتخب ہونے پر جرنلسٹ گروپ کے چیئرمین ارشد انصاری کو مبارک باد دی ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ۔ جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ، سینیئر نائب صدر یوسف رضا عباسی ،نائب صدر ندیم زعیم ، جوائنٹ سیکرٹری مدثر حسین تتلہ ، شیر علی خالطی، خزانچی نسیم قریشی اور ایگزیکٹو کونسل نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے نام آپنے مبارک باد کے پیغام میں کہا ہے کہ یہ تاریخی کامیابی ارشد انصاری اور ان کی ٹیم کی صحافی کمیونٹی کو اپنا گھر اپنی چھت کے خواب کے لئے عملی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ اس جدوجہد میں ارشد انصاری کا کردار اور کمیٹمینٹ مثالی ہے جس کا صلہ صحافی کمیونٹی نے انہیں چودویں بار صدر منتخب کر کے اور ان کے پینل کو کلین سویپ کر کے دیا ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے کہا ہے کہ اس تاریخی کامیابی کے بعد امید ہے اسی سال لاہور کے صحافیوں کو صحافی کالونی فیز ٹو عملی صورت میں نظر آئے گا ۔بہت جلد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اس منصوبے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گی ۔انہوں نے اس منصوبے کو نئے سرے سے پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فائونڈیشن ایکٹ کے منظم کرنے اور لاہور پریس کلب کو اس منصوبے میں عملی طور پر شامل کرنے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخآری کا شکریہ ادا کیا ۔علاوہ ازیں کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ صدر طاہر حسن خان، جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور دیگر نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کو لاہور پریس کلب کا 15 ویں بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، ایک بیان میں جرنلسٹس پینل کے تمام نو منتخب عہدیداروں کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش جنہوں نے ارشد انصاری کی قیادت میں شاندار کامیابی حاصل کی۔بیان میں اس عزم کا اظہارکیا گیا ہے کہ ارشد انصاری کی دبنگ قیادت میں لاہور پریس کلب اپنی شاندار روایات کی پاسداری سمیت ممبران کی توقعات پر پورا اتریں گے، آزادیٔ اظہار رائے اور بنیادی انسانی حقوق کی صدائیں بلند ہوتی رہیں گی، ارشد انصاری اور ان کی ٹیم کی کامیابی اور کامرانی کیلئے دعاگو ہیں ۔
