teeno wives saath nai rehtin

قرارکی پہلی،تیسری بیوی کا پوڈکاسٹ، دوسری بیوی کا ذکر غائب۔۔

معروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرت العین اور تیسری اہلیہ عروسا خان کے پوڈکاسٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ٹی وی میزبان کی دونوں بیویوں نے پہلی بار کسی آن اسکرین پروگرام میں ایک ساتھ شرکت کی، جہاں دونوں نے شوہر اور گھر سے متعلق بھی گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران قرت العین نے بتایا کہ انہوں نے ہی اقرار الحسن سے محبت میں پہل کی، دل لگی کا آغاز شعر و شاعری سے ہوا جو شادی میں تبدیل ہوا۔انہوں نے بتایا کہ شادی اور بچہ ہونے کے بعد انہوں نے صحافت کو اس لیے چھوڑا، کیوں کہ صحافت میں زیادہ وقت دینا پڑتا ہے، وہاں ہر وقت کام ہوتا رہتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بیٹے پہلاج اور شوہر کے مقابلے بیٹا کا انتخاب کیا اور بیٹے کو اپنی زندگی قرار دیا۔قرت العین نے پروگرام میں اپنی دوسری سوکن فرح اقرار کا ذکر تک نہیں کیا اور نہ ہی عروسا خان نے ان سے متعلق کوئی سوال کیا۔ایک سوال کے جواب میں قرت العین نے عروسا خان کی تعریفیں بھی کیں اور کہا کہ ان کا ان کی زندگی میں آنا مثبت تبدیلی ہے، تاہم انہوں نے اس کی مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔یہ پہلا موقع ہے کہ اقرار الحسن کی پہلی اور تیسری بیوی نے ایک ساتھ پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں