وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے فیک نیوز کی مانیٹرنگ اور روک تھام کیلئے پہلی مرتبہ خصوصی اقدامات،نیا سسٹم نافذ اورسپیشل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے محرم کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز نشر کرنے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متنازع مواد کی تشہیر کرنے والے افراد کی ٹریسنگ کا آغاز کر دیا گیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔پنجاب میں سپیشل برانچ کی رپورٹ پر درجنوں متنازع سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبے میں پہلی مرتبہ سائبر پیٹرولنگ یونٹ ذمہ داریاں سرانجام دے گا۔قابل اعتراض سوشل میڈیا موادکی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کے لئے پی آئی ٹی بی کا خصوصی پورٹل بھی فعال کر دیا گیا۔ سپیشل سیل میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پر مشتمل سوشل میڈیا مواد کی 24/7 مانیٹرنگ کی جائیگی۔ پورٹل پر متنازع مواد کی رپورٹنگ کے بعد اکاؤنٹ کی بندش اوراکاؤنٹ ہولڈر کو ٹریس کیا جاتا ہے۔ مذہبی منافرت پر مبنی مواد کی تشہیر و اشاعت اور تقاریر پر مکمل پابندی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
