فیک نیوزنیٹ ورک بے نقاب، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار۔۔

حکومت نے تحریک لبیک پاکستان سے متعلق جعلی خبروں پر بڑا ایکشن لے لیا ۔۔۔ذرائع کے مطابق فیک نیوز نیٹ ورکس کو بے نقاب کر کے مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ۔۔۔ملزمان کیخلاف این سی سی آئی اےکےتحت مقدمات درج ہوں گے۔۔۔۔ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر ادارے فوری گرفتاریوں کے لیے متحرک ہیں، جبکہ ڈیپ فیک ویڈیوز اور آڈیوز کی فرانزک جانچ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب ہوا ہے، جس کے مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جعلی خبریں چلانے کے عمل میں ملوث افراد کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ڈیپ فیک لیب ایکٹو ہوگئی، جہاں جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ پڑتال جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے۔ حکومت نے خبردار کیا ہے کہ غیر مصدقہ ویڈیوز شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگیاداروں کیخلاف نفرت انگیز،جھوٹ پرزیروٹالرنس پالیسی نافذکردی گئی فیک نیوز پھیلانے والے اوورسیز نیٹ ورکس کی بھی ٹریسنگ جاری ہے، اور ان کے خلاف قانونی و سفارتی اقدامات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ہنگامی حالات میں افواہ پھیلانےپراضافی سزائیں لاگوہوں گی۔۔ذرائع کے مطابق س طرح کے فیک اکاؤنٹس بھارت اورافغانستان سےآپریٹ ہورہےہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ عوام محتاط رہیں، غیر مصدقہ ویڈیوز یا کلپس شیئر کرنے پر کارروائی ہو سکتی ہے، ریاستی اداروں کےخلاف نفرت انگیز جھوٹ پر زیرو ٹالیرنس پالیسی نافذ ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں