فلم سنسر بورڈ کے نئے چیئرمین کی تقرری۔۔

انفارمیشن گروپ کے آفسر شہاب حامد کو مرکزی فلم سنسر بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے، شہاب حامد وزارت اطلاعات و نشریات میں جوائنٹ سیکرٹری کے ساتھ مرکز ی فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کی اضافی خدمات سر انجام دیں گے ۔ وفاقی حکومت نے انکی تقرری کا با ضابطہ نوٹفکیشن جاری کر دیا ، قبل ازیں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق خلیل کے پاس مرکزی فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کا اضافی چارج تھا ،شہاب حامد نے سنسر بورڈ کے چیئرمین کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں