معروف اینکر اور تمغہ امتیاز پانے والی غریدہ فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار بلیٹن پڑھنے کے دوران انہوں نے مچھر نگل لیا۔۔ ہم ٹی وی کی عید ٹرانسمیشن میں انہوں نے واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ۔۔ ایک مرتبہ یہ ہوا کہ جب میں جیو نیوز پر بلیٹن کیا کرتی تھی، تو 9 بجے کا بلیٹن تھا اور لائیو چل رہا تھا۔ چونکہ لائیو بلیٹن تھا اور آپ خبریں پڑھ رہے ہوتے ہیں، اسٹوڈیو میں مچھر ہوتے ہیں، تو اسی دوران ایک مچھر میں منہ میں چلا گیا۔مچھر منہ میں جانے پر غریدہ فاروقی اگرچہ کھانسی بھی تاہم، تب تک بہت دیر ہو گئی تھی، وہ بتاتی ہیں کہ میں مچھر اندر کو نگل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے دو تین دن تک اگرچہ ہوتا تو کچھ نہیں ہے لیکن خیال آتا رہا۔اس پر میزبان بھی ہنسی کنٹرول کیے بغیر نہ رہ سکے اور ساتھ ہی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مچھر کڑاہی کھا لی، جبکہ خود غریدہ فاروقی بھی اس واقعے کو یاد کر کے ہنسنے لگیں۔