سینئر صحافی اجمل جامی نے پوڈ کاسٹ میں عمران خان کا جیل میں انتہائی دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ میری تحریک انصاف کے معروف قانون دان سے ملاقات ہوئی، جن کو عمران خان سے ملاقات کی بہت زیادہ رسائی رہی ، ا ن سے عمران خان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی سب سے پہلی فکر یہ تھی کہ جیل انتظامیہ کو کہہ کر مجھے ورزش کیلئے ڈمبل منگوا دیں، پھر ہم نے 5 کلو والے ڈمبل کا انتظام کر دیا ۔ انہوں نے کچھ عرصہ ورزش کی پھر ہم چند دن بعد ملے تو انہوں نے کہا کہ یہ کافی نہیں ہے تو مجھے 10 کلو ڈمبلز والے چاہیے ، پھر سپرٹینڈنٹ سے بات چیت کی اور 10 کلو کے ڈمبلز دے دیئے گئے ، اگلی پیشی پر جب ملاقات ہوئی عمران خان نے ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنا ہوا تھا ، لگ رہا تھا کہ ایکسرسائز کر کے آئے ہیں، وکیل صاحب کے پاس آ کر بیٹھے تو ڈولے دکھا کر کہنے لگ کہ ’’پھر 10 کلو کے ڈمبل کا اثر چیک کیاہے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وکیل سے پوچھا کہ جب پیشی پر آپ عمران خان سے ملتے ہیں تو وہاں بڑا سنجیدہ ماحول ہوتا ہوگا تو وہ کہنے لگے کہ نہیں عمران خان کو جہاں موقع ملتا ہے وہ ہنسی مذاق کرتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کا ایک معروف انگریزی اخبار عمران خان کو جیل میں دیا جاتا تھا ، عمران خان نے وکیل کو کہا کہ’’ یہ بند کروا دو، اس میں ساری حکومتی خبریں ہوتی ہیں ، میرا حکومتی خبریں پڑھنے کو دل نہیں کرتا ، بابائے قوم والا اخبار مجھے لگوا دو‘‘ پھر وہ والا اخبار لگوایا گیا۔
عمران خان جیل میں ڈان اخبارپڑھتے ہیں، اجمل جامی۔۔
Facebook Comments
