عطا تارڑ کو دیکھ کر ابصارعالم سما کی تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ۔۔یہ بڑی مضحکہ خیز بات ہے کہ کسی نئے “ونڈر بوائے” کے آنے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ منیب فاروق نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہی اس وقت اصل “ونڈر فل بوائے” ہیں۔ ان کے خلاف یا کسی نئے ونڈر بوائے سے متعلق تمام افواہوں کی میں تردید کرتا ہوں۔سنونیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ۔۔حکومت کو چھ ماہ کا الٹیمیٹم دینے کی افواہ سراسر بے بنیاد ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ۔۔میں نے ابصار عالم صاحب سے  بھی پوچھا کہ کس نے کہا ہے کہ سول سائیڈ یہ کہہ رہی ہے اور ملٹری سائیڈ وہ کہہ رہی ہے، مگر اسی سوال پر وہ آج تک مجھ سے ناراض ہیں وہ جتنے چاہیں سوال کریں، لیکن ہمارا ایک سوال بھی ان کو  ناگوار گزرتا ہے۔یہاں تک کہ سماء کی ایک تقریب میں جب انہیں میرے آنے کا پتا چلا تو وہ دفتر چھوڑ کر چلے گئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں