عائشہ عمر منفرد ریالٹی شو کی میزبان بن گئیں۔۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ عمر پہلی بار ایک منفرد اردو ریئلٹی شو کی میزبانی کرتی دکھائی دیں گی، جسے جلد ہی یوٹیوب پر ریلیز کیا جائے گا۔عائشہ عمر منفرد ریئلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی جو اردو سمجھنے والے ناظرین کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔مذکورہ شو ترکی کے مشہور ریئلٹی شو ’عشق آداسی‘ سے متاثر ہے اور یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔پاکستانی ناظرین پہلی بار اس طرح کا پروگرام دیکھیں جو عام طور پر اس طرح کے رومانوی مقابلوں پر مبنی ریئلٹی شوز سے ناواقف رہے ہیں۔لازوال عشق‘ کے جاری کیے گئے ٹیزر سے معلوم ہوتا ہے کہ شو کے دوران چار مرد اور چار خواتین شرکا ایک پرتعیش بنگلے میں ایک ساتھ رہیں گے، جہاں ان کی ہر حرکت کیمروں پر ریکارڈ کی جائے گی۔ممکنہ طور پر 100 اقساط پر مشتمل اس شو میں شرکا کو مختلف چیلنجز، کھیلوں، اتحاد اور دشمنیوں سے گزرنا ہوگا، آخر میں ایک ’فاتح جوڑا‘ منتخب کیا جائے گا جو کہ عالمی ڈیٹنگ ریئلٹی شوز کے مقابلوں کی طرز پر ہوگا۔شو کے ٹیزر مٰن عائشہ عمر کو ترکیہ کے مشہور سیاحتی مقامات پر دیکھا جا سکتا ہے، انہیں سمندر پر کشتی میں سفر کرتے اور پھر ایک عالیشان بنگلے میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔ریئلٹی شو کے پرتعیش بنگلے میں خوبصورت سوئمنگ پول، کچن اور لان بھی موجود ہیں۔ٹیزر میں آٹھ شرکاء کو اپنے سوٹ کیسز کے ساتھ بنگلے میں پہنچتے دکھایا گیا ہے جو محبت کی تلاش میں اپنی قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں