طلاق بند دروازہ نہیں نئی شروعات کا موقع ہے، فضا علی۔۔

اداکارہ، گلوکارہ اور اینکر فضا علی کا کہنا ہے کہ طلاق کو بند دروازہ نہ سمجھیں بلکہ نئی شروعات کا موقع ہے۔ایک شخص سے رشتہ ٹوٹ جائے تو یہ ضروری نہیں کہ دروازہ ہمیشہ بند رہے، کوئی راستہ نہ ہو۔ اس دروازے کے بعد ہمیشہ کھڑکی ہوتی ہے۔ اس دروازہ کو چھوڑ دیں اور اس کھڑکی کی طرف دیکھیں۔ اس کھڑکی سے جو ہوا چلے، اس کی خوشی کو محسوس کریں۔ شاید اگلی بار زندگی میں بہتر شخص آئے۔فزہ علی نے اپنی بیٹی فرال کے ساتھ والدہ ہونے کے تجربے کو بھی شیئر کیا۔ وہ سنگل ماں کے طور پر جدوجہد کرتی رہیں اور اب اداکاری، ہوسٹنگ اور گلوکاری سے بیٹی کو اچھی زندگی دے رہی ہیں۔ایک پرانےانٹرویو میں جس کا کلپ ان دونوں وائرل ہے فضا علی خان نے اپنی سابقہ شادی، طلاق، بیٹی کے ساتھ تعلق اور دوسری شادی کی خواہشات پر کھل کر گفتگو کی۔دوسری شادی کے بارے میں فزہ علی نے امید ظاہر کی مگر شرط رکھی کہ پارٹنر ان کی بیٹی کو قبول کرے اور کام کرنے کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا، میں دوبارہ شادی کروں گی جب مجھے ایسا شخص ملے گا جو مجھے سپورٹ کرے، میری بیٹی فرال کو قبول کرے اور مجھے کام کرنے دے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں