صحافی کے قاتلوں کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر سماعت۔۔

پلاٹ کے تنازع پر قتل کیے جانے والے صحافی عالم شیر کے مقدمہ کی سماعت  ہائی کورٹ ملتان کے ڈویژن بینچ میں ہوئی،عدالت نے اس اپیل پر سماعت شروع کی جس میں مقدمےکے  قانونی نکات پر دلائل سنے گئے۔سزاؤں کی توثیق/کمی بیشی کے مسلے پر بحث ہوئی۔عدالت نے سماعت مکمل کر لی ہے, لیکن حتمی فیصلہ ابھی جاری نہیں ہوا — یعنی ابھی تک ہائی کورٹ نے سزاؤں کو برقرار رکھا ہے یا تبدیل کیا ہے، اس کے بارے میں مصدقہ فیصلہ شائع نہیں ہوا۔ تھانہ گلگشت کے علاقے میں درج مقدمہ نمبر 256/2018کے مطابق آٹھ سال قبل دن دیہاڑے گلگشت میں واقع صحافی عالم شیر کے پلاٹ پر ملزم رانا شہباز اکمل نے فائرنگ کرکے عالم شیر کو قتل کر دیا تھا، جبکہ ملزم کے چچا رانا افضل، رانا محمد علی اور مشتاق نے فائرنگ کے دوران تین افراد کو زخمی بھی کیا تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کی، جس پر ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ملزم رانا شہباز اکمل کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی، جبکہ شریک ملزمان مشتاق اور رانا محمد علی کو سات، سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ مقتول صحافی عالم شیر نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ماس کمیونیکیشن میں ڈگری حاصل کر رکھی تھی اور وہ ملتان کے مختلف مقامی ٹی وی چینلز میں بطور رپورٹر بھی فرائض سرانجام دے چکے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں