jaali sahafi mubeena muqaable mein giraftar

صحافی سے لوٹ مارکرنے والا ڈاکو پکڑا گیا۔۔

کراچی میں گلستان جوہر پولیس نے نجی ٹی وی کے رپورٹر سے لوٹ مار اور تشدد کرکے زخمی کرنے والے ملزم عاصم ولد آصف کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل بر آمد کرلی ،پولیس نے بتایا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران کرائم رپورٹر سلمان سلیم سے لوٹ مار کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔واضح رہے کہ گلستانجوہر بلاک تین میں دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پہلے سٹی ٹوئنٹی ون کے کرائم رپورٹر سلمان سلیم کو موٹرسائیکل سے گرایا،پھر لوٹ مار کی اور صحافی کو قیمتی دو موبائل فونز اور دس ہزار نقدی سے محروم کردیا۔واردات کے دوران صحافی کو جسم پر چوٹیں بھی آئیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں