karachi press club election democration panel ka aelan

صحافیوں کے پلاٹس کیلئے زمین کی نشاندہی،کام تیزکرنے کی ہدایت۔۔

سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمٰن میمن کی زیر صدارت کراچی پریس کلب کے اراکین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور صحافی کالونی کے امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس  سیکریٹری محکمۂ اطلاعات کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد ، ،ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سید شبیہ الحسن ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس راجہ طارق چانڈیو، ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات مقبول احمد، ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور بورڈ آف ریونیو کے افسران کے علاوہ ڈائریکٹر پریس انفارمیشن حسن اصغر نقوی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ہاکس بے صحافی کالونی کے لے آؤٹ پلان، لیز اور باؤنڈری وال کی تعمیر کے امور کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری کی جانب سے صحافی کالونی کی اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ کئے جانے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی پریس کلب کے باقیماندہ 700 اراکین کے لئے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے زمین کی نشاندھی کردی گئی ہے جس پر سیکریٹری اطلاعات کی جانب سے اس سلسلے میں کارروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری کی جانب سے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے سندھ حکومت، محکمۂ اطلاعات اور متعلقہ حکومتی اداروں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں