jasarat ka karkoon se loot maar

صحافیوں کے ساتھ لوٹ مار کا پانچواں واقعہ۔۔

 پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے سینئر رکن فوٹوگرافر ندیم ہاشمی کو رات گئے گھر جاتے ہوئے جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ ندیم ہاشمی اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ پریس کلب سے گلشن معمار واپس جا رہے تھے جب ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد نعمان اور صدر محمد جمیل نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کے دوران صحافیوں کے ساتھ لوٹ مار کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔ اس سے قبل سنو ٹی وی کے رپورٹر زاہد غفار، سندھ ٹی وی کے مجاہد سولنگی اور ریاض الدین بھی ڈاکوؤں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال بد سے بدتر ہو چکی ہے، صحافی حضرات جو عوامی مسائل اجاگر کرتے ہیں، خود جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہیں۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر اس سنگین صورتحال پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں