صحافیوں کے تحفظ کے لیے قائم کمیشن کا اجلاس، اہم فیصلے۔۔

  صحافیوں اور دیگر میڈیا سے وابستہ افراد کے تحفظ کے لیے قائم سندھ کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس کا اجلاس  چیئرمین اعجاز احمد میمن کی زیر صدارت سندھ آرکائیوز میں گذشتۃ شام منعقد ہوا۔اجلاس  میں کمیشن نے صحافیوں کی لائف انشورنس اور سیفٹی ٹریننگز کے لیے سی پی این ای ،اے پی این ایس  اور پی بی اےسمیت تمام میڈیا آرگنائیزیشن  کو کمیشن کا ساتھ دینے کی ہدایت کی۔۔اجلاس میں صحافیوں امتیازمیر، خاور حسین، طفیل رند، اے ڈی شر اور فوٹوگرافر صابرعلی سے متعلق پولیس رپورٹس پر بریفنگ بھی دی گئی۔۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز اطلاعات ڈاکٹر معیزالدین پیرزادہ، سیکریٹری داخلہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری ہوم شبانہ کو ثر ، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ قانون ریاض احمد، ڈاکٹر جبار خٹک(کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سے مظہر عباس، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی نمائندگی میں ڈاکٹر توصیف احمد خان، آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے قاضی اسد عابد، آل پاکستان نیوزپیپرز ایمپلائیز کانفیڈریشنز سے عبیداللہ  اور کمیشن کےسیکریٹری سعید میمن نے شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں