کراچی میں صحافیوں کی ایک اور تنظیم وجود میں آگئی ۔ سندھ اسمبلی کی کارروائی کی کوریج کرنے والے رپورٹرز نمائندہ تنظیم سندھ اسمبلی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا اس سلسلے میں سئنیر صحافیوں کا نمائندہ اجلاس کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا اجلاس میں بڑی تعداد میں اسمبلی کور کرنے والے رپورٹرز فوٹو گرافرز اور کیمرہ مینوں نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر نیاز علی کھوکر صدر، جاوید قریشی نائب صدر۔عارف ہاشمی جنرل سیکریٹری ۔مظہر رضوی جوائنٹ سیکریٹری ۔اے کے محسن خزانچی، پون کمار سیکریٹری اطلاعات ۔جبکہ ممبران گورننگ باڈی میں وسیع قریشی۔معین اللہ شاہ۔سمیع احمد۔شعیب احمد۔بلقیس جہاں۔شہریار جوکھیو۔اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔
Facebook Comments
