صحافیوں کو اب محفوظ ماحول فراہم ہوگا، راجہ خلیق الزماں انصاری۔۔

ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے اپنے بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کیلئے قائم کمیشن کو خوش کن قراردیا ہے،انہوں نے وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے کمیشن کے قیام کے لیے آج  باضابطہ نوٹی فکیشن کے اجراء پر کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز کے قیام سے صحافی برادری ایک محفوظ ماحول فراہم ہوگا،بیرسٹر راجہ انصاری نے کمیشن کی تشکیل کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحافتی تنظیمیں طویل عرصے سے اس کا مطالبہ کر رہی تھیں،وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایات اور وفاق وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی کاوشوں اور صحافی برادری کی مشاورت سے کمیشن کا قیام عمل میں لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وفاق آزادی اظہار رائے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وفاقی حکومت صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی مالی تحفظ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی، صحافیوں کے لیے صحت بیمہ کے نظام کو بھی مزید وسیع اور مؤثر بنایا گیا ہے ، صحافی برادری کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ترجمان حکومت پاکستان بیرسٹر راجہ انصاری نے کہا کہ صحافی پاکستانی معاشرے کا متحرک جز ہیں اور اُنھیں فرائض کی انجام دہی کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں