صحافیوں،اہل خانہ کو دھمکیاں کسی صورت برداشت نہیں، کے یوجے۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے کے یو جے اور کراچی پریس کلب کے ممبران مسرور خان منصور خان اور فراز خان کو ہراساں کرنے جان سے مارنے کی دھمکیوں کی مذمت کی اور متعلقہ تھانے میں اطلاع کرنے کے باوجود دو مشبہ افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور اسے متعلقہ اداروں کی ناکامی قرار دیا ۔کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے کہا کہ سینئر صحافیوں کے گھر کے اطراف مشکوک افراد کا گشت اور اہلخانہ کو دھمکیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا بلاک 21 کی حدود میں واقع مکان باہر دو مشتبہ افراد کی مشکوک سرگرمیوں اور اہلخانہ کو کھلے عام دھمکیاں دینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود  متعلقہ پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر وزیراعلی اور آئی جی سندھ فوری نوٹس لیں بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو مشکوک افراد کو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔مشکوک افراد انگریزی روزنامہ دی نیوز کے سینئر کرائم رپورٹر فراز خان، سینیئر صحافی منصور خان اور نیوز ون کے سینئر ایگزیکٹو پرڈیوسر مسروّر خان کے گھر کے سامنے کھڑے ہوکر ان کی والدہ کو دھمکیاں دیتے رہے موبائل فون کے ذریعے گھر کی ویڈیو بنائی گئی جس سے اہلخانہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں کے یو جے کی مجلس عاملہ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فی الفور سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو لاحق خطرات کا تدارک ہوسکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں