صائمہ کنول نے جی ٹی وی جوائن کرلیا۔۔

کراچی کی معروف اینکر صائمہ کنول نے جی ٹی وی جوائن کرلیا۔۔ پپو نے بتایا ہے کہ صائمہ کنول نے این ٹی این چھوڑ کر جی ٹی وی جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ پندرہ جنوری سے جی ٹی وی جوائن کریں گی۔۔ صائمہ کنول این ٹی این نیوز چینل پر اپنا پروگرام کررہی تھیں جو تیزی سے مقبول ہورہا تھا، اس سے قبل وہ کے ٹوئنٹی ون میں بھی ایک طویل عرصہ اپنا شو کرتی رہیں اور مقبولیت سمیٹتی رہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ صائمہ کنول اب  تک کراچی کو فوکس رکھ کر یہاں کے مسائل پر شو کیا کرتی تھیں لیکن اب جی ٹی وی میں بھی نیشنل لیول کاشو کریں گی، جس میں وہ صرف کراچی ہی نہیں دیگر شہروں میں بھی جائیں گی اور اہم ایشوز عوام کے سامنے لائیں گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں