شوہرکے خلاف فراڈ کیس، نادیہ حسین کا نام حتمی چالان سے باہر۔۔

 ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے نجی کمپنی سے 53 کروڑ کے فراڈ کے مقدمے کا حتمی چالان پیش کردیا۔کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی کی عدالت میں نجی کمپنی سے 53 کروڑ روپے سے زائدکے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمے کا حتمی چالان پیش کیا۔ایف آئی اے کے حتمی چالان میں اداکارہ نادیہ حسین کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ چالان میں نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان سمیت 6 افراد ملزم نامزد ہیں جن کے خلاف ٹرائل کیا جائے گا جب کہ چالان میں کہا گیا ہےکہ ملزمان پرجعلسازی، خیانت اور فراڈ کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کو نجی بینک میں کروڑوں روپے کے خرد برد کے الزام میں رواں برس مارچ میں گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق عاطف محمد خان کو یکم جولائی 2015 کو نجی بینک کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا تھا، اس دوران عاطف محمد خان نے پالیسی کے مطابق ایک ذاتی کمپنی کھولی تھی۔ تعیناتی کے دور میں عاطف خان پر مالیاتی خرد برد کے الزامات کے ساتھ ایک درخواست بینک کے گروپ ہیڈ کی جانب سے گزشتہ برس جمع کرائی گئی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں