sensor board mein dramo par pabandi lagadunga

شوبزمیں سب کینہ رکھتے ہیں، نعمان اعجاز۔۔

سینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ہر کوئی ایک دوسرے کے لیے کینہ اور بغض رکھتا ہے۔حال ہی میں باصلاحیت اداکار نے ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے ہدایتکارہ و اداکارہ سنگیتا کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ ہدایتکارہ نے انہیں غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ میں نے اتنے برسوں میں یہ جان لیا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں سب کینہ رکھتے ہیں۔ اداکار کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی مجبوری کے تحت یا کسی بھی وجہ سے کسی پروجیکٹ سے انکار کر دیتے ہیں تو وہ لوگ اسے دل میں بٹھا لیتے ہیں کہ اس نے مجھے انکار کیا تھا، اس لیے میں اس کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کروں گا۔نعمان اعجاز نے کہا کہ الحمدللّٰہ اس فیلڈ میں میرے بہت زیادہ دشمن ہیں، کہتے ہیں آپ کے دشمن جتنے زیادہ ہوں اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اتنی کامیابیاں دیتا ہے، لیکن میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا بھی یہ سب برداشت کرے، اس طرح کی ذہنیت رکھنے والے لوگوں میں وہ بھی پھنس جائے، لیکن اگر یہ اس کی قسمت میں ہے تو میں کچھ نہیں کرسکتا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں