فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر جی اے تنویر، جنرل سیکرٹری شوکت وٹو، دیگر عہدیداران و ممبران نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے سیکرٹری جنرل ، گروپ لیڈر ، صدر فیصل پریس کلب شاہد علی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد علی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی لیکن وہ معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔ وزیراعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب فوری طورپر اس کا نوٹس لیں اور دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو پھر پورے ملک میں انارکی پھیل جائیگی کیونکہ صحافی عوام کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں۔ اگر فوری طور پر ملزمان کو گرفتار نہ لیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔۔۔
Facebook Comments
