شاہدبھٹی کا شاہ زیب خانزادہ اور ان کی اہلیہ پر مقدمہ کا اعلان۔۔

معروف اینکر شاہ زیب خانزدہ کی وڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اینکرشاہ زیب خانزادہ اور ان کی اہلیہ کے خلاف کینیڈا میں مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ انہوں نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز پاکستانی حکام کے ساتھ شیئر کرکے ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا ہے۔ڈاکٹر معید پیرزادہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شاہد بھٹی نے دعویٰ کیا کہ خانزادہ اور ان کی اہلیہ نے ان کی شناخت ظاہر کی۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے واقعے کے دو دن بعد ویڈیو پوسٹ کی۔ انہوں نے میری تصویریں وزیر اطلاعات کو فراہم کیں۔ انہوں نے میری اور میرے خاندان کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ خانزادہ کی اہلیہ کینیڈین شہری ہیں اور کینیڈین قانون کے تحت ایسی معلومات شیئر نہیں کر سکتیں۔ بھٹی نے کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو وہ قانونی کارروائی کریں گے۔وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ  شاہد بھٹی  کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں پاکستان تحریک انصاف کا کارکن قرار دیا۔ پاکستان میں صحافیوں اور سیاستدانوں نے بھٹی کی ویڈیو کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ میڈیا سے اختلاف کا یہ طریقہ قابلِ قبول نہیں۔شاہد بھٹی جوکہ گزشتہ بیس سال سے کنیڈا میں مقیم ہیں انہوں نے پاکستان میں کارروائی کی دھمکیوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ،میرے والدین کا انتقال ہو چکا ہے، اور میں پچھلے 20 سال سے کینیڈا میں رہ رہا ہوں۔‘‘ جب ان سے کینیڈا میں پولیس رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ شاہزیب کی ویڈیو بنانا کینیڈین قانون کی خلاف ورزی نہیں۔ہراسانی کے الزامات کے جواب میں بھٹی نے کہا، ’’اگر میں نے شاہزیب اور ان کی اہلیہ کا پیچھا کیا ہوتا تو وہ ہراسانی ہوتی۔ اگر وہ مجھے عدالت لے جانا چاہتے ہیں تو میں وہاں ان کا سامنا کروں گا۔‘‘ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ خانزادہ اور ان کی اہلیہ ان کے خلاف آن لائن گردش کرنے والی گالیوں پر مبنی ویڈیوز کے ذمہ دار ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں