شادی کو ہرمسئلے کا حل سمجھنا درست نہیں، وسیم بادامی۔۔

ٹی وی میزبان وسیم بادامی نے معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کو ہر مسئلے کا حل سمجھنا درست نہیں، بعض اوقات والدین اپنی ذمہ داری سے بچنے کے لیے بیٹوں کی شادی کر دیتے ہیں، جس کا نقصان بیٹیوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔ وسیم بادامی نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام ’رمز‘ میں شرکت کی، جہاںایک سوال کے جواب میں وسیم بادامی نے کہا کہ مرد بھی انسان ہوتے ہیں، ان کے بھی احساسات ہوتے ہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں ’مرد بنو‘، لیکن اگر آپ کسی بھی معاملے سے مکمل طور پر بے حس ہو جائیں تو یہ مردانگی نہیں بلکہ بےحسی ہے۔شادیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل شادی نہیں ہوتا، ہمارے معاشرے میں کئی والدین اپنے بیٹوں کی اصلاح کرنے کے بجائے ان کی شادی کروا دیتے ہیں۔وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ ایسا انسان جو پہلے ہی اپنی زندگی کی پریشانیوں سے دوچار ہو، اس پر شادی جیسی بڑی ذمہ داری ڈال دینا لڑکے اور لڑکی دونوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ان کے مطابق ایسی شادیوں کا انجام اکثر درست نہیں ہوتا اور سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا لڑکیوں کو کرنا پڑتا ہے۔وسیم بادامی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ کسی کی بیٹی کو اپنے بیٹے کے ساتھ منسلک کرنے سے پہلے یہ سوچیں کہ اگر اس جگہ پر ان کی اپنی بیٹی ہوتی تو کیا پھر بھی وہ یہی فیصلہ کرتے؟مہمان نے یہ بھی کہا کہ وہ شادیوں کے خلاف نہیں ہیں، لیکن اُن کا ماننا ہے کہ ہر مسئلے کا حل شادی نہیں ہوتا۔انہوں نے والدین اور بچوں کے درمیان دوستانہ تعلق کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ والدین کو بچوں کے ساتھ دوستی کا رشتہ قائم کرنا چاہیے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ بچے بدتمیزی کرنے لگیں، وقت آگیا ہے کہ ایسی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں