peca par sahafi tanzeemo ke khadshaaat durust sabit horhe hen

سی پی این ای کی ریجنل نیوز پیپر ایڈیٹرز کمیٹی کی تشکیل کااعلان

 کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی ریجنل نیوز پیپر ایڈیٹرز کمیٹی برائے سال 2025-2026کی تشکیل کا اعلان کردیا گیاہے ۔ کمیٹی کا چیئرمین فقیر منٹھار منگریو، ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر زبیر محمود کو مقرر کیا گیا ہے۔دیگر اراکین میں طاہرفاروق، علی رضا لہری، بشیر احمد میمن، محمد اکمل چوہان اور امتیاز روحانی شامل ہیں۔ اس کمیٹی کو تفویض کی گئی ذمے داریوں میں ریجنل پریس کے حقوق و آزادی کے تحفظ اور فروغ کے لیے مقامی، صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے رابطے اور ملاقاتیں کرنا۔علاقائی اخبارات کے ایڈیٹرز کو درپیش مسائل اور چیلنجز کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا۔ملک بھر کے تمام علاقائی اخبارات سے متعلق معلومات جمع کرنا، ان کا اندراج اور ریکارڈ محفوظ رکھنا۔علاقائی اخبارات کے ایڈیٹرز کے موثرکردار کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومتی ارکان سے روابط اور ملاقاتوں کے ذریعے ریجنل پریس کے متعلقہ حقوق کے نفاذ کو یقینی بنانا اور سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے وقتا فوقتا منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کمیٹی کی کارکردگی کی تفصیلات اور رپورٹس پیش کرنا شامل ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں