peca par sahafi tanzeemo ke khadshaaat durust sabit horhe hen

سی پی این ای کا پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان..

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای )نے سال 2025-26کے لیے پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔ کمیٹی کا چیئرمین مقصود یوسفی اور ڈپٹی چیئرمین ضیاء تنولی کو مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر اراکین میں حسن عباس،عارف بلوچ، یحییٰ خان سدو زئی اورمسعود خان شامل ہیں۔اس کمیٹی کا مقصد پاکستان میں میڈیا کی آزادی، اطلاعات کی بہم فراہمی کے حق کا دفاع، اخلاقی صحافت کا فروغ ، پریس سے متعلق معاملات پر غور کرکے اپنی سفارشات اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنے سمیت سہ ماہی اور سالانہ بنیادوں پر اسٹینڈنگ کمیٹی کی منظوری سے سی پی این ای کی پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ جاری کرنا شامل ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں