سی آر اے کے نومنتخب عہدیداران کو سجاس کی مبارکباد۔۔

 اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران  کو مبارکباد پیش کی ہے،سجاس کے صدر محمود ریاض، سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی اور مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کراٹم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں نو منتخب صدر سمیر قریشی، نائب صدر عبید اللہ شاہ جنرل سیکریٹری ندیم احمد   جوائنٹ سیکریٹری مونس سراج انفارمیشن سیکریٹری آصف خان خازن اکرم قریشی اور گورننگ باڈی کے ارکان ثاقب عالم، صبا عروج خان، وحید جیلانی، اظہر زیدی، اورنگزیب جبار، عدنان راجپوت اور مطلوب بیگ  کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ جرائم کی نشاندہی اور روک تھام میں CRA  کا کردار بڑا اہم ہے۔ امید ہے کہ ایسوسی ایشن آئندہ بھی اس حوالے بھر پور کردار ادا کرے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں