سینئرصحافی و اینکرپرسن کے ساتھ دن دیہاڑے واردات۔۔

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ( سجاس) کے عہدیداران سمیت تمام ممبران نے سجاس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن، سینیر اسپورٹس جرنلسٹ  انٹرنیشنل ہاکی کمنٹیٹر، وینس ٹی کے اینکر پرسن  اور کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر ریاض الدین صدیقی کے ساتھ دن دھاڑے پیش آنے والے واقع کی پر زور مذمت کی ہے، ریاض الدین پی سی سی ایچ ایس بلاک 6 کی 6 کی المرتضیٰ پارک میں واقع جامع مسجد مدینہ میں جمعہ کی نماز پڑھنے گئے تھے اسی دوران مجرمان نے مسجد کے باہر کھڑی ان کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر لیپ ٹاپ اور قیمتی اشیاء سمیت  اہم دستاویزات چرا لیں۔ واقع کی رپورٹ متعلقہ تھانے ٹیپو سلطان میں درج کرا دی گئی ہے، سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب کراچی پولیس اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم میں کمی کا دعویٰ کرتے نہیں تھکتی جبکہ دوسری جانب صورتحال یہ ہے کہ شہر میں سجاس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ریاض الدین کی گاڑی سے مجرمان دن دھاڑے قیمتی اشیاء گاڑی کا شیشہ توڑ کر چرا لیتے ہیں، صورتحال سے واضح ہے کہ کراچی میں صحافیوں کی جان و مال غیر محفوظ ہیں اور وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں، چند روز قبل فیروز آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں مسلح ملزمان نے سجاس کے ممبر و  سینیئر صحافی زاہد غفار کو بھی اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا تھا، کراچی پولیس دعویٰ کرنے کے بجائے شہر کو حقیقی معنوں میں اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم سے نجات دلائے، ریاض الدین اور زاہد غفار کو لوٹنے والے مجرمان کو گرفتار کرکے لوٹا اور چوری شدہ سامان وپس دلائے اور نقصانات کا ازالہ کرے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں