سینئرصحافی نادربلوچ کو سائبر کرائم کا دوسرا نوٹس موصول۔۔

‏اندھیر نگری چوپٹ راج،  جواب دینے کے باوجود اسلام آباد کے سینئر صحافی نادربلوچ کو این سی سی آئی اے کا دوسرا نوٹس موصول ہوگیا۔ نادربلوچ کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اےکا رویہ غیر پیشہ ورانہ اور قانونی تقاضوں کے برعکس ہے۔ میرے مفصل تحریری جواب کو مکمل نظر انداز کرتے ہوئے، اٹھائے گئے کسی بھی سوال کا جواب دیے بغیر دوسرا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ میں نے سابقہ نوٹس کے تناظر میں واضح استفسار کیا تھا کہ الزامات کی نوعیت، تفصیل اور وہ ریاستی قوانین بتائے جائیں جن کی مبینہ خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی مطلوبہ ریکارڈ کی تفصیل بھی مانگی تھی، مگر ادارے نے خاموشی اختیار کر لی۔نادر بلوچ کا کہنا ہے کہ ۔۔میں نے اپنے جواب میں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے مستند عدالتی فیصلوں کے حوالہ جات بھی منسلک کیے تھے، جن کی رو سے ادارہ شفافیت اور مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ سہراب برکت جیسے متعصبانہ طرزِ عمل پر بضد ہیں۔ فی الوقت میں وکلا سے مشاورت کر رہا ہوں، جس کے بعد بھرپور قانونی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں