سینئر صحافی ممبر کراچی پریس کلب ، کراچی یونین آف جرنلٹس اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی مرزا افتخار بیگ کی ٹانگ پر کتے نے کاٹ لیا مزرا افتخار بیگ فیڈرل بی ایریا بلاک بی میں رہائش پذیر ہیں گزشتہ روز وہ کسی کام سے باہر نکلے تھے تب گلی میں موجود آوارہ کتے نے ان پر حملہ کردیا اور ٹانگ زخمی کردی ان کی اہلیہ انہیں فوری طورپر پر عباسی شہید اسپتال لے کر گئیں تاہم وہاں پر فوری طورپر پر لگائی جانے والی ویکسین سمیت دیگر دوائیں دستیاب نہیں تھیں لہذا باہر میڈیکل اسٹور پر خریدنی پڑی مرزا افتخار بیگ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حالت ہے ہمارے سرکاری اسپتالوں کی انہوں نے کہا کہ فرسٹ ایڈ کے لیے ادویات کی فراہمی کو اسپتال میں یقینی بنایا جائے اور مطالبہ کیا کہ رہائشی علاقوں سے آوارہ کتوں کو پکڑا جائے واضع رہے کہ مرزا افتخار بیگ گزشتہ دو سالوں سے علالت کا شکار ہیں، دنیا نیوز اخبار سے برطرفی کے بعد سے وہ بیروزگار بھی ہیں انہوں نے اپنی زندگی کے پینتیس سال صحافت کو دیئے ہیں۔۔
