سہیل وڑائچ کو شوق نے مروا دیا، سجاد میر۔۔

تجزیہ کارسجاد میرنے نامور صحافی سہیل وڑائچ کے کالم میں تحریرعبارت کی تردید پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل وڑائچ کو شوق نے مروادیا،سہیل وڑائچ بہت سی ایسی خبریں دیتے ہیں،جو شوق کے ہاتھوں دی جاتی ہیں۔پبلک نیوز کی اینکرپرسن زریاب عرفان نے اپنے پروگرام کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مختلف تجزیہ کار شریک ہیں۔تجزیہ کار سجاد میر نے سہیل وڑائچ کے حالیہ کالم پر تبصرے کے دوران حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سہیل وڑائچ کاایک کالم بہت چڑھ گیا تھا پارٹی از اوور، وہ نواز شریف کے  حوالے سے تھا۔ اس کے تجزیاتی پہلو ؤں کے حوالے سے اس وقت بھی ہم کہتے تھے کہ تجزیاتی لحاظ سے ایسی بات نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن کا خاتمہ ہو گیا ہے،مگر شاید انہیں اندر سے اطلاع ہو گئی تھی کہ عدالتیں انہیں نااہل کرنے والی ہیں۔سجاد میر کاکہناتھا کہ اگر ان خبروں کی بنیاد پر آپ تجزیہ کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے اس تجزیے میں کوئی غلطی رہ جائے، پچھلے دنوں وہ کہہ رہے تھے کہ عمران خان آ رہا ہے،انہوں نے اس طرح کے کالم بھی لکھے جس سے لگتا تھا کہ وہ عمران خان کے بارے میں اس طرح کی رائے رکھتے ہیں،وہ تو چلی نہیں بات۔سینئر تجزیہ کار کاکہناتھا کہ سہیل وڑائچ بہت دیر سے آرمی چیف کے پیچھے تھے کہ کسی طرح انٹرویو ہو جائے،انہوں نے لکھا بھی ہے کہ میں نے محسن نقوی سے کہا ،محسن نقوی نے میرا پیغام پہنچایا بھی،سجاد میر کاکہناتھا کہ برسلز میں سہیل وڑائچ کو کسی آرمی کے ذریعے سے نہیں بلایا گیا اور انٹرویو کیلئے نہیں بلایا گیا، ایک اور پارٹی نے انہیں بلایاوہاں کوئی ڈیڑھ ، 200لوگ موجود تھے اور بہت سی باتیں ہوتی رہیں،بہت سے لوگ بہت طرح کی باتیں کرتے ہیں،اگر فرض کیا انہوں نے باتیں کی بھی ہیں تو انٹرویو کی شکل میں کہیں بھی نہیں ہیں اور سہیل وڑائچ نے بھی نہیں کہا کہ انٹرویو  ہے یا گفتگو ہے،سوال یہ ہے کہ اگر کسی محفل میں کوئی گفتگو کی جائے  اور وہ آن ریکارڈ نہ ہو،تو اس کو ایک اچھا جرنلسٹ کبھی کوٹ نہیں کرتا،اپنے شوق نے مروادیاان کو۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں