سہراب برکت کی منظورشدہ ضمانت منسوخ۔۔۔

وفاقی دارالحکومت کی ایڈیشنل سیشن عدالت میں جج افضل مجوکا نے صحافی سہرا ب برکت کی ایک مقدمے میں منظور شدہ ضمانت منسوخ کر دی۔ عدالت کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی تیسرے اور آخری مقدمے میں ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔سہراب برکت کے خلاف تین الگ الگ مقدمات درج ہیں، جن میں سے دو میں انہیں پہلے ہی ضمانت مل چکی تھی۔ تاہم نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم انویسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست پر عدالت نے ایک مقدمے میں ان کی ضمانت منسوخ کر دی۔ عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ کی جانب سے ضمانت کی منسوخی کی استدعا کی گئی۔دفاعی وکیل سعد رسول نے عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت کی منسوخی سپریم کورٹ کے قائم شدہ اصولوں کے برعکس ہے، کیونکہ ضمانت صرف غیر معمولی حالات میں ہی منسوخ کی جا سکتی ہے، جیسے ضمانت کا غلط استعمال، تفتیش میں مداخلت، نیا جرم یا فرار کا خدشہ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ایسے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔سعد رسول نے اعلان کیا کہ وہ ضمانت منسوخی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ دوسری جانب سہرب برکت کی تیسری مقدمے میں ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ میں زیرِ التوا ہے۔واضح رہے کہ سہرب برکت کو رپورٹنگ کے سلسلے میں درج مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 75 روز سے زائد عرصے سے حراست میں ہیں۔ اس کیس نے صحافتی حلقوں میں قانونی عمل اور آزادی اظہار کے حوالے سے بحث کو جنم دیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں