لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر لاہور پریس کلب کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر افضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز، جنرل سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی سید بدر سعید، سرمد فرخ خواجہ، رانا شہزاد احمد، شاہدہ بٹ، محبوب احمد چوہدری، اسد محمود اور الفت حسین مغل نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اجلاس میں فنانس سیکرٹری سالک نواز نے نشاندہی کی کہ سوشل میڈیا پر چند روز سے غیر مناسب پوسٹس کی جا رہی ہیں جس میں ناصرف لاہور پریس کلب کو بطور ادارہ بلکہ ایگزیکٹو باڈی ممبران کو بھی بلا جواز الزامات کے تحت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس مسئلہ پر گورننگ باڈی ممبران میں اتفاق رائے پایا گیا کہ بطور ادارہ کلب بارے نازیبا الفاظ استعمال کر نا انتہائی غیر مناسب اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے جس کی نہ صرف مذمت کی جاتی ہے بلکہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی جاتی ہے۔ اجلاس میں صدر ارشد انصاری نے کہا کہ کلب بارے بازیبا الفاظ ناقابل برداشت ہیں اس بارے گورننگ باڈی اقدامات کے ساتھ ساتھ کلب پلیٹ فارم سے قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ سینئر نائب صدر افضال طالب نے کہا کہ بلا جواز الزامات لگا کر ادارے اور ممبران کی ساخت متاثر کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہونی چایئے۔ نائب صدر صائمہ نواز نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپین قابل مذمت ہے کلب ہمارا گھر ہے اس پر انگلی اٹھے گی تو ہم اس کے خلاف ہیں جو بھی کلب بارے غیر مناسب بات کرے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ جنرل سیکرٹری زاہد عابد نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی جانب سے الزامات لگائے جاتے رہتے ہیں لیکن ایسے الزامات جو ادارے ، ممبران اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کے خلاف کسی سازش کے تحت لگائے جائیں اور بلا جواز تنقید کر کے ادارے کی ساخت متاثر کی جائے اس پرکارروائی ہونی چاہئے۔ جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے کہا کہ ایک گروپ کی جانب سے وطیرہ بنالیا گیا ہے کہ بلا جواز الزامات لگا کر سستی شہرت حاصل کی جائے اس سے لاہور پریس کلب کے ممبران کو تشویش ہے اس پر سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ممبر گورننگ باڈی محبوب احمد چوہدری نے کہا کہ جن پر الزام ہے ان سے وضاحت طلب کی جائے اور جو ممبران ایسی پوسٹس کر رہے ہیں انکے خلاف کارروائی ہونی چایئے۔ممبر گورننگ باڈی اسد محمود نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور غلط بات کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن ہو نا چاہیے اور ممبرشپ معطل بھی ہونی چاہیے۔ ممبر گورننگ باڈی سرمد فرخ خواجہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کلب اور گورننگ باڈی کو ٹارگٹ کیا گیا ہے اس پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔ ممبر گورننگ باڈی رانا شہزاد احمد نے کہا کہ سوشل میڈیا پوسٹس میں ادارے بارے انتہائی غیر مناسب الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ایسے ذمہ داران کی ممبرشپ ختم ہو نی چایئے۔ ممبر گورننگ باڈی الفت مغل نے کہا کہ سیاست اور تنقید کرنا سب کا حق ہے لیکن تنقید کی آڑ میں گالی اور بدزبانی کا حق کسی کو نہیں دیا جا سکتا ذمہ داران کی ممبر شپ معطل ہونی چاہیے۔ ممبر گورننگ باڈی سید بدر سعید نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس نہیں ہونی چاہئیں تادیبی کاروائی کلب آئین کے مطابق ہونی چاہئے اور مذکورہ افراد سے ان پوسٹس پر وضاحت طلب کر کے کارروائی کی جائے۔ممبر گورننگ باڈی شاہدہ بٹ نے کہا کہ اس پر کوئی دوسری رائے نہیں ہو سکتی کہ ایسی گھٹیا پوسٹس کرنے والے ممبران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی جائے۔ گورننگ باڈی ممبران کی رائے کے بعد اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ سوشل میڈیا پر غیر مناسب اور منفی کمپین پر ہر صورت کارروائی ہونے چاہیے تاہم جن ممبران پر ایسی کمپین کرنے کا الزام ہے ان سے ان پوسٹس کے حوالے سے مزید تحریری وضاحت طلب کرلی جائے۔ جس کے بعد اقبال جکھڑ اور آصف بٹ کو ٹسز کے ذریعہ سوشل میڈیا پوسٹس کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع دیا گیا ہے ، بروز جمعہ رات 8:00 بجے تک کلب آفس میں تحریری طور پر اپنا موقف پیش کر سکتے ہیں جس پر گورننگ باڈی جائزہ لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی تاہم گورننگ باڈی نے اس امر پر مکمل اتفاق پایا گیا کہ کسی کے ذاتی ایجنڈے کے پیش نظر کلب بارے منفی پراپگنڈہ برداشت نہیں کیا جائے گا تنقید برائے اصلاح کا خیر مقدم کریں گے لیکن کسی گورننگ باڈی ممبر یا دیگر ممبران کی ذاتیات بارے لغو ، بے بنیاد اور غیر مصدقہ الزامات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گورننگ باڈی میں اس امر پر بھی اتفاق پایا گیا کہ لاہور پریس کلب بارے میں بے بنیاد اور شر انگیز پوسٹس جن گروپس میں شیئر کی جاتیں ہیں انکے گروپ ایڈمنز ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی پوسٹس کو پھیلانے کا ذریعہ نہ بنیں ۔
سوشل میڈیا پر پریس کلب کے خلاف نامناسب پوسٹوں پر کارروائی کافیصلہ۔۔
Facebook Comments
