سنوملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی۔۔۔

سنونیوز میں چینل انتظامیہ نے تمام ملازمین پر سوشل میڈیاکے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ یوٹیوب، فیس بک اور ایکس پر کوئی پوسٹ نہ کریں۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ کراچی بیورو میں یوٹیوب پر ویلاگ کرنے والے دو رپورٹرز کو شوکاز بھی جاری کردیئے گئے ہیں، جس کے بعد ایک رپورٹر نے احتجاج کرتے ہوئے روزانہ ایک گھنٹے کام کرنا شروع کردیا ہے جب کہ تمام آفیشل واٹس ایپ گروپوں سے بھی خود ریموو ہوگیا ہے۔۔ پپوکے مطابق کراچی بیورو کے ایک معروف رپورٹر جن کے وی لاگ سندھ حکومت میں بڑے مقبول ہیں اور ان کی سیلری میں چینل انتظامیہ نے پہلے  ہی پچاس ہزار روے کا کٹ لگادیا ہے،انہیں بھی فائنل شوکاز دیاگیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آئندہ وی لاگ نہیں کرنا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ کراچی بیورو میں اس وقت واضح گروپنگ نظر آرہی ہے، ایک گروپ موجودہ بیورو چیف کے ساتھ جب کہ دوسرا ان کا مخالف ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ملازمین چینل انتظامیہ کے اس نئے فیصلے سے بددلی کا شکار ہیں ان کا کہنا ہے کہ ایک تو ڈیڑھ ماہ کے بعد تنخواہ دی جارہی ہے،  اپنے مالی معاملات درست کرنےکے لئے اگر کوئی سوشل میڈیا سے کمانے کی کوشش میں مصروف ہے تو اسے وہاں بھی روکا جارہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں