سندھ کے تمام اضلاع میں صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے فوکل پرسن نامزد۔۔۔

سندھ کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرزنے کراچی کے علاوہ سندھ کے  تمام اضلاع میں صحافیوں اور میڈیا پریکٹیشنرز کے مسائل کے فوری حل اور مؤثر روابط کو یقینی بنانے کے لیے فوکل پرسنز نامزد کیے ہیں۔کمیشن کےفیصلے پر عملدرآمد کراتے ہوئے کمیشن  چیئرمین اعجاز احمد میمن کی ہدایات پر فوکل پرسنس کا  نوٹیفکیشن  جاری کیا گیا جس کا مقصد کمیشن اور مقامی سطح پر صحافی برادری کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانا ہے تاکہ صحافیوں کو درپیش مسائل بروقت کمیشن کے نوٹس میں لائے جا سکیں۔فوکل پرسنز کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں صحافیوں کے تحفظ سے متعلق معاملات پر کمیشن کو فوری طور پر آگاہ کریں اور مقامی سطح پر روابط کے ذریعے مسائل کے حل میں معاونت فراہم کریں۔کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سندھ بھر میں صحافیوں کے تحفظ اور ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ حیدرآباد ڈویژن میں مس صوبیہ سلیم، انفارمیشن آفیسرحیدرآباد،سلیم احمد جتوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر مٹیاری ،عالمگیر شہزاد رانجھانی،انفارمیشن آفیسر، غوث محمد پٹھان ڈپٹی ڈائریکٹر ٹنڈومحمد خان، محمد یعقوب ڈپٹی ڈائریکٹر بدین، محفوظ سومرو،انفارمیشن آفیسر ٹھٹھہ و سجاول،ذیشان لغاری، انفارمیشن آفیسر دادو،خالد حسین کمبوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹنڈو الہیار۔۔سکھرڈویژن میں غلام عباس گوراہو ڈائریکٹر سکھر،سید ساجد علی شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر خیرپور،رافعہ بانو ڈپٹی ڈائریکٹر گھوٹکی۔۔۔ لاڑکانہ ڈویژن میں محمد اسلم کھوکھر انفارمیشن آفیسر لاڑکانہ، مرتضیٰ علی جکھڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر شکارپور، عامرہ زرتاش ڈپٹی ڈائریکٹر کشمورکندھ کوٹ، پیارو کلہوڑو انفارمیشن آفیسر شہدادکوٹ جیکب آباد۔۔۔ میرپور خاص ڈویژن میں  غلام رضا کھوسو ڈپٹی ڈائریکٹر میرپورخاس، محمد اسلم انفارمیشن آفیسر، یاسر نواز انفارمیشن آفیسر تھرپارکر،۔۔۔شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں  محمد موسیٰ گوندل ڈائریکٹر شہید بے نظیر آباد، قمر زمان بھنبھرو انفارمیشن آفیسر نوشہروفیروز، ظفرعلی منگی ڈپٹی ڈائریکٹر سانگھڑ۔۔ کمیشن چیئرمین اعجاز احمد میمن نے کہا کہ یہ فوکل پرسنز کمیشن اور صحافی برادری کے درمیان مؤثر روابط قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے تاکہ صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں